پنجاب فوڈ اتھارٹی کی تونسہ شریف میں مضر صحت مشروبات فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں،1500 لیٹر مضر صحت مشروبات تلف

134
Harmful drinks
Harmful drinks

ڈیرہ غازی خان۔ 25 مئی (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی کی تونسہ شریف میں مضر صحت مشروبات فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں،1500 لیٹر مضر صحت مشروبات تلف،مالکان پر 50 ہزارروپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایت پر ایکسپائری مشروبات کی روک تھام کیلئے پنجاب بھر میں کارروائیاں جاری ہیں اور فوڈ سیفٹی ٹیم نے تونسہ شریف میں ویئر ہاؤس پر کارروائی عمل میں لائی۔

دوران انسپکشن فوڈ بزنس مالکان زائدالمیعاد مشروبات فروخت کر رہے تھے جس پر 1500لیٹر زائد مشروبات تلف کر کے مالکان کو بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا۔اس حوالے سے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں 1223 پر اطلاع دے کر پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ساتھ دیں۔