پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ناقص اور ملاوٹی دودھ کے خلاف کارروائیاں جاری

راولپنڈی۔8اگست (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ناقص اور ملاوٹی دودھ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق 4 ہزار لیٹر پانی ملا دودھ موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔ یہ کارروائیاں ٹھلیاں، موٹروے اور چکری انٹرچینج پر ناکے لگا کر کی گئیں جہاں دودھ کی ترسیل کرنے والی 20 گاڑیوں میں موجود 97 ہزار لیٹر دودھ کو چیک کیا گیا۔ معائنے کے …

راولپنڈی۔8اگست (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ناقص اور ملاوٹی دودھ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق 4 ہزار لیٹر پانی ملا دودھ موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔ یہ کارروائیاں ٹھلیاں، موٹروے اور چکری انٹرچینج پر ناکے لگا کر کی گئیں جہاں دودھ کی ترسیل کرنے والی 20 گاڑیوں میں موجود 97 ہزار لیٹر دودھ کو چیک کیا گیا۔

معائنے کے دوران ناقص معیار پر پورا نہ اترنے والے دودھ کی ترسیل پر 10 دودھ بردار گاڑیوں کو مجموعی طور پر 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق دودھ بردار گاڑیوں کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کو خالص اور معیاری دودھ کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ دودھ یا دیگر خوراکی اشیاء سے متعلق کسی بھی شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر فوری رابطہ کریں۔