مظفرگڑھ۔ 06 اپریل (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے 1000 لٹر ملاوٹی دودھ موقع پر تلف کر دیا، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی جنوبی پنجاب محمد عاصم جاوید نے کہا ہے کہ عوام تک ملاوٹ سے پاک دودھ کی فراہمی یقینی بنانے کیلیے پنجاب فوڈ اتھارٹی دن رات کوشاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے تھانہ روڈ کوٹ ادو پر ملک شاپ کی چیکنگ کی،تو ٹیسٹکے دوران دودھ میں پانی کی ملاوٹ پائی گئی،دودھ میں فیٹس اور قدرتی غزائت کی بھی کمی پائی گئی،
ملاوٹ ثابت ہونے پر ایک ہزار لٹر ملاوٹی دودھ موقع پر تلف کر تے ہوئے ملک شاپ مالکان کو 14 ہزارروپے جرمانہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عوام کسی بھی شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیلپ لائن نمبر 1223 پر رابطہ کریں۔