پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ناقص دودھ سپلائی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں ، جرمانے عائد

186
Punjab Food Authority

ڈیرہ غازی خان۔ 08 اگست (اے پی پی):پنجاب کی عوام کو ملاوٹ سے پاک دودھ کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید اور ڈائریکٹر آپریشنز کی ہدایت پر سپیشل آپریشن جاری ہے۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کی مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈیرہ غازی خان کی جانب سے اگست کے پہلے ہفتے میں ملاوٹ مافیا اور ناقص دودھ سپلائی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ضلع ڈیرہ غازی خان کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکے لگا کر دودھ بردار گاڑیوں اور شہر میں موجود مختلف ملک کولیکشن سنٹرز ملک شاپس کی چیکنگ کی گئی اور اس دوران 41،483 لیٹر دودھ جدید لیکٹوسکین مشین کے ذریعے چیک کیا گیا اور فیٹ، قدرتی غذائیت کی کمی پائی گئی، 1003 لیٹر ناقص دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا۔ مالکان کو 107000 روپے جرمانہ بھی عائد کیاگیا۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا ہے کہ ملاوٹ مافیا کا ہر حربہ ناکام بنائیں گے۔