پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، نمکو فیکٹری بند، 150لٹر ناقص زائد المیعاد آئل تلف کر دیا

153
Punjab Food Authority

فیصل آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کر تے ہوئے استعمال شدہ ناقص آئل سے نمکو بنانے والی فیکٹری پکڑی لی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پرایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز طارق محمود گل کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے گلشن علی ٹاؤن میں نمکو یونٹ پر چھاپہ مارا اوراستعمال شدہ ناقص آئل سے نمکو تیار کرنے پر فیکٹر ی بندکرادی۔150لٹر ناقص زائد المیعاد آئل سمیت بھاری مقدار میں ممنوعہ اشیاء تلف کردی گئیں،ناقص زائد المیعاد آئل،کھلے رنگ،ممنوعہ کیمیکلز برآمد ہونے پر فیکٹری کو بند کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ناقص زائد المعیاد آئل اور ممنوعہ اجزاء سے نمکو تیار کی جا رہی تھی، صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات،پروسیسنگ ایریا میں حشرات کی بھرمار پائی گئی۔تیار نمکو پر لیبل عدم موجود، سابقہ دی گئی ہدایات پر عملدرآمد نہ تھا۔زنگ آلود مشینیں، گندے برتنوں میں نمکو تیار کی جارہی تھی،مضر صحت ناقص اجزاء سے تیار فوڈ پروڈکٹس کا استعمال صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔

جعلسازی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کام کر رہے ہیں۔ملاوٹ مافیا معاشرے کا ناسور ہیں، شہری اپنے ارد گرد موجود ایسے تمام عناصر کی سرکوبی کے لئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کو1223 پر اطلاع دیں۔