پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 1500بیمار مرغیاں تلف کر دیں

80
destroy 1500 sick chickens
destroy 1500 sick chickens

لاہور۔24جنوری (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناقص گوشت کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کےخلاف آپریشن کر کے1500بیمار مضر صحت مرغیاں تلف کر دیں۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کےمطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر میٹ سیفٹی ٹاسک فورس نے کریک ڈاون کے دوران میٹ سیفٹی ٹاسک فورس کی ضلع بھر میں علی الصبح ناکہ بندیاں کر کے ٹولنٹن مارکیٹ میں 28سپلائرز اور شاپس کی چیکنگ کیاور 2کو بھاری جرمانے عائد کئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے کہا کہ لاہور میں سپلائی کے لیے لائی جانے والی 63ہزار کلو مرغیوں کی چیکنگ کی گئی۔

تلف کردہ مرغیاں نزلہ، کم وزن اور مختلف امراض میں مبتلا پائی گئی۔ بیمار مرغیاں ٹولنٹن مارکیٹ کی مختلف دکانوں پر سپلائی کی جانی تھی۔ ویٹرنری سپیشلسٹ کی جانب سے برآمد شدہ مضر صحت مرغیوں کا تفصیلی معانہ کیا گیا۔ عاصم جاوید نے کہا کہ بیمار مرغیاں خرید کر گوشت بنا کے مختلف فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کی جانی تھی۔

گوشت کے معیار کی بہتری کے لیے قوانین میں ترامیم کی جارہی ہیں ۔بین الاقوامی طرز پر گوشت کی تیاری اور ترسیل کے نظام پر کام کر رہے ہیں۔ خوراک کا کاروبار صرف پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مقرر کردہ قوانین کے مطابق ہی کیا جاسکتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ قوانین کے مطابق کام کرنے والوں کے لیے عوام دوست پالیسی ہےجبکہ خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔