پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،1000کلو گرام مرد ہ مرغیوں سے بھر ی گاڑی پکڑ لی

203
Punjab Food Authority

سرگودھا۔27جون (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا نے کارروائی کے دوران 1000کلوگرام مرد ہ مرغیوں سے بھری گاڑی پکڑ لی۔

ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی شہباز سرور نے بتایاکہ مرغیوں کو شہر کے مختلف ہوٹلز میں سپلائی کیا جانا تھا۔ مردہ مرغیاں تلف کر دی گئیں جبکہ ملزمان کےخلاف ایف آئی آر درج کر دی گئی۔مردہ مرغیاں فروخت کرنے والوں کےخلاف مزید گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔