پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،1200 کلو گرام مردہ مرغیاں تلف

165
Punjab Food Authority

سرگودہا۔8جون (اے پی پی):پنجا ب فوڈ اتھارٹی نے سرگودہا لاہور روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ڈھڈی کالونی سرگودہا میں مردہ مرغیوں سے بھری گاڑی سے 1200 کلو گرام مردہ مرغیاں برآمد کرلیں جن کوبعدازتصدیق تلف کر دیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹرپنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودہاشہباز سرور نےکہاکہ مردہ مرغیاں شہر بھر میں مختلف ہوٹلوں پرسپلائی کی جانی تھیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو مردہ مرغیاں کھانے سے بچا لیااور ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر ادی گئی ہے ۔