پنجاب میں ڈیجیٹل منڈیاں قائم کر کے مڈل مین کا کردار ختم کرنے کیلئے کوشاں ہیں، سلمیٰ بٹ

94
پنجاب میں ڈیجیٹل منڈیاں قائم کر کے مڈل مین کا کردار ختم کرنے کیلئے کوشاں ہیں، سلمیٰ بٹ
پنجاب میں ڈیجیٹل منڈیاں قائم کر کے مڈل مین کا کردار ختم کرنے کیلئے کوشاں ہیں، سلمیٰ بٹ

ملتان۔ 31 اگست (اے پی پی):چیئرپرسن وزیر اعلیٰ پنجاب ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول سلمی بٹ نے کہا ہے کہ پنجاب میں طلب و رسد کی چین کو مستحکم رکھنے کیلئے ایک الگ ادارہ قائم کیا جارہا ہے،صوبہ بھر میں ڈیجیٹل منڈیاں قائم کر کے مڈل مین کا کردار ختم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں اپنے دورہ ملتان کے دوران پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔سلمی بٹ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بجلی بلوں میں واضح ریلیف دیا،اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی لانا بھی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،کم طبقے والے افراد کو ریلیف دینے کیلئے سستے بازار قائم کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سبزیوں اور پھلوں میں ملک کو خود کفیل کرکے قیمتیں کنٹرول کی جاسکتی ہیں،تاجر برادری اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرکے نئی ریٹ لسٹیں تیار کرینگے،49 اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو حکومت پنجاب کنٹرول کرنے کیلئے قانون سازی کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع خوری کو روکنے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے سپیشل ٹاسک دیا گیا ہے،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو کارکردگی بہتر کرنے کا الٹی میٹم دیدیا ہے،منڈیوں کی حالت زار اور نیلامی کے عمل کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔