لاہور۔11 مئی(اے پی پی )پنجاب میں کورونا وائرس کے 475 نئے کیس، تعداد 11482 ہو گئی‘ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق عام شہروں میں سب سے زیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 262 نئے مریض سامنے آئے ہیں‘بہاولپور میں 5، بھکر 6، فیصل آباد 44، گوجرانوالہ 23، گجرات 5، حافظ آباد میں 12 ‘قصور 11، خانیوال 4، لودھراں 3، منڈی بہاوالدین 2، ملتان 17، مظفر گڑھ 10، …
پنجاب میں کورونا وائرس کے 475 نئے کیس، تعداد 11482 ہو گئی کل 197 اموات، 4323 صحت یاب ‘ 130546 ٹیسٹ کیے جا چکے‘ ترجمان

مزید خبریں
لاہور۔11 مئی(اے پی پی )پنجاب میں کورونا وائرس کے 475 نئے کیس، تعداد 11482 ہو گئی‘ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق عام شہروں میں سب سے زیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 262 نئے مریض سامنے آئے ہیں‘بہاولپور میں 5، بھکر 6، فیصل آباد 44، گوجرانوالہ 23، گجرات 5، حافظ آباد میں 12 ‘قصور 11، خانیوال 4، لودھراں 3، منڈی بہاوالدین 2، ملتان 17، مظفر گڑھ 10، ننکانہ 1 اور ناروال میں 17‘راولپنڈی میں 2، سرگودھا 14، شیخوپورہ 14، سیالکوٹ 16 اور وہاڑی میں 2 کیس سامنے آئے‘ کورونا وائرس سے اب تک کل 197 اموات، 4323 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں‘اب تک کل 130546 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں‘ترجمان نے کہاکہ عوام حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں‘کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فورا 1033 پر رابطہ کریں۔







