پنجاب پبلک سروس کمیشن کا مختلف آسامیوں کے نتائج کا اعلان

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی اور پنجاب انوائرمنٹ پروٹیکشن اینڈ کلائمیٹ چینج ڈپارٹمنٹ کی مختلف آسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

لاہور۔28جولائی (اے پی پی):پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی اور پنجاب انوائرمنٹ پروٹیکشن اینڈ کلائمیٹ چینج ڈپارٹمنٹ کی مختلف آسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ ترجمان کے مطابق پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی ضلع بہاولنگر میں سارجنٹ ڈرائیور کی14 اسامیوں کے لیے10 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار جبکہ4 آسامیاں موضوع امیدوار نہ ملنے کی وجہ سے خالی رہ گئیں۔

ضلع میانوالی میں سارجنٹ ڈرائیور کی10 اسامیوں کے لیے 10 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار پائے۔ اسی طرح ضلع بہاولنگر میں سارجنٹ ڈرائیور کی 14 اسامیوں کے لیے14 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار پائے۔ پی پی ایس سی نے پنجاب انوائرمنٹ پروٹیکشن اینڈ کلائمیٹ چینج ڈپارٹمنٹ کی آسامیوں کے حتمی نتائج کا بھی اعلان کیا ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر واٹر اینڈ واٹر گرائونڈ کی01 آسامی کے لیے01 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار پایا ہے۔ اسی طرح اسی ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیچرل ریسورسز کی01 آسامی کے لیے01 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار پایا۔ کامیاب امیدواروں کی فہرستیں پی پی ایس سیکی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔

 

مزید خبریں