پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پنجاب فوڈ اتھارٹی، لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، انڈسٹریز، کامرس اینڈ انویسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ، پنجاب ریونیو اتھارٹی اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی مختلف اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے ہیں
پنجاب پبلک سروس کمیشن کا مختلف امتحانی نتائج کا اعلان

مزید خبریں
لاہور۔14جولائی (اے پی پی):پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پنجاب فوڈ اتھارٹی، لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، انڈسٹریز، کامرس اینڈ انویسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ، پنجاب ریونیو اتھارٹی اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی مختلف اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے ہیں۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن نے حکومت پنجاب کے مختلف محکموں کی5 اسامیوں کے تحریری اور 3 اسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی میں سینئر آڈیٹر کی 2 اسامیوں کے لئے10 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی میں پبلک ریلیشنز آفیسر کی ایک آسامی کے لئے 20 امیدوار اگلے مرحلے کے لئے کامیاب قرار پائے ہیں۔ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں میونسپل آفیسر (فنانس) / ڈی ایم او ( فنانس) / اے ایم او / اسسٹنٹ ڈائریکٹر، پی ایل جی بی کی 38 اسامیوں کے لئے175 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔ انڈسٹریز، کامرس اینڈ انویسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (الیکٹریکل انجینئر) کی ایک آسامی کے لئے 6 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (بجٹ اینڈ اکانٹس) کی ایک آسامی کے لئے 5 امیدوار جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر (آڈٹ) کی 2 اسامیوں کے لئے10 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں۔پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پنجاب ریونیو اتھارٹی میں پروگرام آفیسر (آئی ٹی) کی8 اسامیوں کے حتمی نتائج کا بھی اعلان کیا ہے جن میں 8 امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے پلاننگ، انفارمیشن اینڈ ریفارم یونٹ میں ریسرچ ایسوسی ایٹ کی ایک آسامی کے لئے ایک امیدوار کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کو انٹرویو اور متعلقہ مراحل کے لئے کال لیٹرز پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر جلد اپ لوڈ کیے جائیں گے جبکہ امیدواروں کو ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ امیدواروں کے لئے ضروری ہے کہ وہ انٹرویو کے وقت اصل تعلیمی اسناد اور دیگر متعلقہ دستاویزات ہمراہ لائیں۔ کامیاب امیدواروں کی فہرستیں پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔








