انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے پنجاب پولیس کے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی صحت و فلاح کے لیے 20 لاکھ روپے سے زائد کے میڈیکل فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔
پنجاب پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کیلئے میڈیکل فنڈز جاری

مزید خبریں
لاہور۔30جولائی (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے پنجاب پولیس کے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی صحت و فلاح کے لیے 20 لاکھ روپے سے زائد کے میڈیکل فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب عبدالکریم نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی جانچ پڑتال (سکروٹنی) کے بعد فنڈز کے اجرا کی منظوری دی۔جاری کیے گئے فنڈز کے تحت مرحوم اردلی کانسٹیبل نیاز احمد کی بیوہ کو کینسر کے علاج کے لیے 5 لاکھ روپے، ہیڈ کانسٹیبل یاسر مرتضی کو ریڑھ کی ہڈی کے علاج کے لیے 3 لاکھ 60 ہزار روپے، کانسٹیبل نبی شیر کو گھٹنے کے علاج کے لیے 2 لاکھ 89 ہزار روپے، کانسٹیبل وسیم ارشد کو اپنی اہلیہ کے علاج کے لیے اڑھائی لاکھ روپے اور ہیڈ کانسٹیبل اسد ممتاز کو علاج معالجے کی مد میں اڑھائی لاکھ روپے فراہم کیے گئے۔اسی طرح کانسٹیبل محمد قدیر اور کانسٹیبل ذوالفقار احمد کو علاج کے لیے ایک، ایک لاکھ روپے جبکہ کانسٹیبل محمد ندیم اور کانسٹیبل فریاد علی کو مجموعی طور پر ایک لاکھ 65 ہزار روپے کے فنڈز جاری کیے گئے۔








