پنجاب پولیس میں بھرتی کے لئے پولیس لائن میں فارم وصولی کا جاری

514
ڈی جی خان پولیس ،کوٹ مبارک کے علاقے میں مقابلہ، 4دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمد، سرچ آپریشن جاری ہے، ترجمان پنجاب پولیس

چنیوٹ۔ 15 جنوری (اے پی پی):پنجاب پولیس میں بھرتی کے لئے چنیوٹ پولیس لائن میں فارم وصولی کا سلسلہ جاری ہے۔مرد اور خواتین کیلئے الگ الگ کاؤنٹر قائم کئے گئے ہیں۔امیدواروں کی راہنمائی کیلئے پولیس لائن میں گائیڈ ڈیسک بھی قائم کیا گیاہے۔اشتہار بھرتی کے مطابق مطلوبہ معیار پر پورا اترنے والے ضلع چنیوٹ کے سکونتی مرد و خواتین کانسٹیبل،لیڈی کانسٹیبل کی آسامیوں کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔امید وار بھرتی فارم پنجاب پولیس کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔امیدوار 11جنوری سے 25جنوری تک درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔مزید معلومات کیلئے رابطہ نمبر 047-6330016پر کال کر سکتے ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ عبداللہ احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھرتی کے تمام مراحل میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔