16.6 C
Islamabad
منگل, اپریل 1, 2025
ہومقومی خبریںپنجاب پولیس نے خیبرپختونخوا بارڈر پر واقع سرحدی چوکی لکھانی پر خوارجی...

پنجاب پولیس نے خیبرپختونخوا بارڈر پر واقع سرحدی چوکی لکھانی پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا،03 دہشت گرد ہلاک

- Advertisement -

لاہور۔29مارچ (اے پی پی):پنجاب پولیس ڈیرہ غازی خان نے خیبرپختونخوا بارڈر پر واقع سرحدی چوکی لکھانی پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 03 دہشت گرد وں کو ہلاک کر دیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گذشتہ رات سرحدی چوکی لکھانی پر 20 سے 25 خوارجی دہشتگرد چاروں اطراف سے حملہ آور ہوئے۔ خوارجی دہشت گردوں نے حملے میں مارٹر گولوں، راکٹ لانچرز، سنائپر رائفلز اور دیگر بھاری اسلحہ کا بے دریغ استعمال کیا۔پولیس، ایلیٹ فورس اور ایس او یو کے جوانوں نے جرات و بہادری سے چیک پوسٹ کا دفاع کیا۔

الرٹ پولیس جوانوں کی بھرپور جوابی کارروائی سے دہشت گرد پسپا ہونے پر مجبور ہو گئے اور پولیس کی جوابی کاروائی سے 03 دہشتگرد ہلاک جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔پنجاب پولیس،سی ٹی ڈی اور دیگر اداروں نے ایریا کارڈن آف کر کے علاقہ کا سرچ آپریشن کیا ۔ فرار ہوتے وقت دہشت گرد راستے میں اپنے جوتے و دیگر سامان چھوڑ گئے۔ پولیس کمانڈوز نے حکومت پنجاب کے فراہم کردہ جدید ہتھیاروں سے دہشتگردوں کے سروں کے درست نشانے لیتے ہوئے بروقت بھر پور جوابی کارروائی کی۔

- Advertisement -

آئی جی پنجاب نے ڈیرہ غازی خان پولیس کو دہشت گردوں کے خلاف کامیابی پر شاباش دیتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ دہشتگردوں کے حملے کے دوران پولیس کے تمام جوان محفوظ رہے۔آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے آپریشن کی سپرویژن کی اورڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی کی قیادت میں کیو آر ایف ٹیموں نے بروقت کارروائی کی۔

پنجاب خیبرپختونخوا سرحدی علاقوں میں پولیس ٹیموں کا سرچ آپریشن جاری ہے۔آئی جی پنجاب مزید کہا کہ پنجاب پولیس ملکی سلامتی کے دشمن خوارجی دہشتگردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے۔ پنجاب پولیس ہمہ وقت الرٹ ہے اور خوارجی دہشتگردوں کو پنجاب میں ہرگز داخل نہیں ہونے دیں گے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577304

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں