پنجاب پولیس نے زخمی اہلکاروں کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 33 لاکھ روپے جاری کر دیئے

127

لاہور۔21فروری (اے پی پی):پنجاب پولیس نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے اہلکاروں کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 33 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم جاری کر دی ۔

ترجمان پولیس کےمطابق زخمی کانسٹیبل شہزاد احمد کو طبی اخراجات کیلئے 15 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے، زخمی اے ایس آئی فہد رشید کو طبی اخراجات کیلئے 5 لاکھ روپے جاری کئے گئے، زخمی کانسٹیبل عمیر اکرم کو طبی اخراجات کیلئے 5 لاکھ روپے دئیے گئے،زخمی کانسٹیبل معین رفیق کو طبی اخراجات کیلئے 5 لاکھ روپے فنڈز جاری ہوئے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ زخمی کانسٹیبل محمد ابرار کو طبی اخراجات کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے، زخمی کانسٹیبل کاشف رضا کو طبی اخراجات کیلئے ایک لاکھ روپے جاری کئے گئے۔ مذکورہ افسران و اہلکار فرض کی راہ میں مختلف واقعات کے دوران زخمی ہوئے تھے ۔ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر عمران ارشاد کی زیر صدارت کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی نے فنڈز کے اجرا کی منظوری دی۔