لاہور۔15جنوری (اے پی پی):پنجاب پولیس نے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری اور عادی مجرمان کے ساتھ ساتھ عدالتی مفروروں کے خلاف بھی کریک ڈائون جاری رکھا ہوا ہے۔ ترجمان کے مطابق صوبہ بھر سے مجموعی طور پر3 ہزار 358 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ہونے والوں میں اے کیٹگری کے887 جبکہ بی کیٹگری کے2 ہزار471 ملزمان شامل ہیں۔ صوبہ بھر سے ایک ہزار سے …
پنجاب پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈائون جاری

مزید خبریں
لاہور۔15جنوری (اے پی پی):پنجاب پولیس نے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری اور عادی مجرمان کے ساتھ ساتھ عدالتی مفروروں کے خلاف بھی کریک ڈائون جاری رکھا ہوا ہے۔ ترجمان کے مطابق صوبہ بھر سے مجموعی طور پر3 ہزار 358 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ہونے والوں میں اے کیٹگری کے887 جبکہ بی کیٹگری کے2 ہزار471 ملزمان شامل ہیں۔ صوبہ بھر سے ایک ہزار سے زائد عدالتی مفروران بھی گرفتار کیے گئے جن میں اے کیٹگری کے82 اور بی کیٹگری کے921 مفرور شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق اس دوران562 مجرمان کو بھی حراست میں لیا، جن میں اے کیٹگری کے145 جبکہ بی کیٹگری کے417 مجرم شامل ہیں۔ صوبائی دارالحکومت میں پولیس نے 423 اشتہاری،392 عدالتی مفرور اور97 عادی مجرمان کو گرفتار کیا۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ صوبہ بھر میں اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے کریک ڈائون کو مزید تیز کیا جائے۔








