پنجاب پولیس کی کچے میں کامیابیاں جاری ہیں،آئی جی پنجاب

124
پنجاب پولیس کی کچے میں کامیابیاں جاری ہیں،آئی جی پنجاب

رحیم یارخان 14 دسمبر (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور رحیم یار خان کچے کے ایڈوانس کیمپس پر پہنچ گئے۔ انہوں نے کچے کے علاقے کا دورہ کرتے ہوئے تعینات جوانوں سے ملاقات کی، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال ،آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید ،ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل بھی ہمراہ ،تھے۔

کچہ میں پائدار امن کے قیام کو برقرار رکھنے کے لئے مستقل بنیادوں پر پولیس فورس تعینات ہے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ کچہ کے ڈاکوؤں کے خلاف پنجاب پولیس رحیم یار خان بے شمار کامیابیاں حاصل کر رہی ہے ۔کچہ آپریشنل کاروائیوں میں 72 خطرناک ڈاکو ہلاک،45 زخمی 164ڈاکو گرفتار ہوئے ۔

ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ کچہ میں ڈاکوؤں کے خلاف جرات و بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے پولیس کے 19 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا 29جوان غازی قرار پائے ٫ آئی جی نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سےکچہ کے تمام کیمپس پر پختہ تعمیرات تیزی سے جاری ہیں، آکچہ میں تعینات جوانوں کی ویلفیئر کا ہر اعتبار سے خیال رکھا جا رہا ہے ،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کچہ میں تعینات جوانوں کے بلند حوصلے ،ہمت ،بہادری کی داد دیتے ہوئے انہیں پنجاب پولیس کے ہیرو قرار دیا اور کہا کہ عوام کی جان ومال کی حفاظت ،کچہ سے شر پسند ،دہشت گرد عناصر کے مکمل خاتمے کے لیے پنجاب پولیس کے جوان ہر وقت سینہ سپر ہیں۔