لاہور۔28 نومبر(اے پی پی )پنجاب کابینہ میں توسیع، 12نئے وزراءکا تقرر،11نے حلف اٹھا لیا، گورنرپنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے نئے صوبائی وزراءسے حلف لیا۔پےر کے روزگورنر ہاﺅس لاہور میں منعقد ہونے والی پروقار تقریب میں پنجاب کے وزیر اعلی محمد شہباز شریف ‘وفاقی وزیر رےلوے خواجہ سعد رفیق ‘سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال، وزےر قانون پنجاب راناثناءاللہ،صوبائی وزراءمجتبیٰ شجاع الرحمان،رانا مشہود احمد،ملک ندےم کامران،ذکےہ شاہنواز،راجہ اشفاق سرور سمےت مسلم لےگ (ن) کے رہنماﺅں اور دےگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔