پنجاب کی دیہی آبادی کا روزگار لائیوسٹاک سیکٹرسے وابستہ ہے ،صاحبزادہ محمد محبوب سلطان

لاہور۔22فروری(اے پی پی )محکمہ لائیوسٹاک اینڈڈیری ڈویلپمنٹ کے زیراہتمام بفلومیلہ اورنیشنل لائیوسٹاک شو 2019 کے تیسرے روز کی تقریبات کاآغاز تلاوت کلام پاک اورقومی ترانے سے کیاگیا۔ مہمان خصوصی صاحبزادہ محبوب سلطان وفاقی وزیرخوراک و زراعت ، سردارحسنین بہادردریشک صوبائی وزیرلائیوسٹاک، نواب فیصل حیات خان جبوآنہ مشیروزیراعلیٰ پنجاب برائے لائیوسٹاک، سردارعرفان ڈوگرایم این اے، احسن وحید سیکرٹری لائیوسٹاک اور پروفیسرڈاکٹرطلعت نصیرپاشا وائس چانسلر یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور …

لاہور۔22فروری(اے پی پی )محکمہ لائیوسٹاک اینڈڈیری ڈویلپمنٹ کے زیراہتمام بفلومیلہ اورنیشنل لائیوسٹاک شو 2019 کے تیسرے روز کی تقریبات کاآغاز تلاوت کلام پاک اورقومی ترانے سے کیاگیا۔ مہمان خصوصی صاحبزادہ محبوب سلطان وفاقی وزیرخوراک و زراعت ، سردارحسنین بہادردریشک صوبائی وزیرلائیوسٹاک، نواب فیصل حیات خان جبوآنہ مشیروزیراعلیٰ پنجاب برائے لائیوسٹاک، سردارعرفان ڈوگرایم این اے، احسن وحید سیکرٹری لائیوسٹاک اور پروفیسرڈاکٹرطلعت نصیرپاشا وائس چانسلر یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کے ہمراہ پنڈال میں تشریف لائے۔ چوہدری محمد عاشق وائس پریذیڈنٹ بفلو بریڈرز ایسوسی ایشن پنجاب نے گھوڑے پرسوارہوکر مہمان خصوصی سے کیول کیڈ شروع کرنے کی اجازت طلب کی۔ صوبائی وزیرلائیوسٹاک سردارحسنین بہادردریشک نے معززمہمانانِ گرامی کی آمد کاخصوصی شکریہ ادا کیا اور میلے کے اغراض ومقاصد پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی دیہی آبادی کا روزگار لائیوسٹاک سیکٹرسے وابستہ ہے اور شہری دودھ اورگوشت ان مویشیوں سے حاصل کرتے ہیں۔ اسی اہمیت کے پیش نظر وزیراعظم اس سیکٹرکی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ کیول کیڈ میں ملک بھرسے لائے گئے جانور پیش کئے گئے اس مقصد کے لئے سرکاری اور نجی فارموں سے خوبصورت اوراعلیٰ پیداواری خصائل کے حامل جانورلائے گئے۔ کیول کیڈ میں دیسی نسل کے جانوروں چولستانی، دھنی، روجھان،ناڑی، داجل گائیوں اورنیلی،راوی، نیلی راوی، کنڈی بھینسوں کے علاوہ بیتل، نکری،ٹیڈی اور ناچی بکریوں کے ساتھ ساتھ مندری،کجلی، تھلی، لوہی، دامانی بھیڑوں جبکہ بڑیلہ اورمڑیچہ نسل کے اونٹوں نے حاضرین کے دل موہ لئے۔ گھوڑوں اور اونٹوں کے رقص سے خصوصی داد وصول کی۔ بفلومیلہ اورنیشنل لائیوسٹاک شو2019میں بھینسوں کی خوبصورتی اوردودھ کی پیداوارکے مقابلوںکاخصوصی اہتمام کیاگیاہے۔ بفلو شو کے ابتدائی ایام میں بھینسوں کے حیوانہ خالی کروانے کے لیے چوائی کروائی گئی۔ اس مقابلے میں 10کلوگرام سے زیادہ دودھ دینے والی بھینسیں حصہ لے رہی ہیں۔ کل تک سب سے زیادہ دودھ دینے والی بھینس نے 17کلوگرام سے زیادہ دودھ دے کر اپنی پوزیشن برقراررکھی تاہم بفلو میلے کے چوتھے روز ہتمی نتائج سامنے آجائیں گے۔ آج اس سلسلے میں دوسری چوائی کااہتمام کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ملک بھر سے لائی گئی پرائیویٹ اورسرکاری فرموںکی دو اورچارسال کی جھوٹیوں میں خوبصورتی کامقابلہ بھی کروایاگیا۔حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے مشیروزیراعلیٰ پنجاب برائے لائیوسٹاک نواب فیصل حیات خان جبوآنہ نے لائیوسٹاک کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور غذائی قلت کے خاتمے میں لائیوسٹاک کا کرداراجاگرکیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرخوراک و زراعت محمد محبوب سلطان نے بفلومیلے کے کامیاب انعقاد پر محکمہ لائیوسٹاک کوداد دی۔ انہوں نے کہاکہ ملکی ترقی کے لیے ہم سب یک دل اوریک جان ہوکرملک کی خوشحالی اورترقی کے لیے کوشش کررہے ہیں اورخوراک میں خودکفالت کا ہدف پوراکرکے رہیں گے۔

Leave a Reply