پنجاب کی شہری آبادی میں سالانہ 4 فیصد اضافہ ہو رہا ہے ادارہ برائے شماریات

89
ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی) پنجاب کی شہری آبادی میں سالانہ 4 فیصد کااضافہ ہو رہا ہے۔ شہری آبادی میں اضافہ ایک طرف معاشی ترقی کی عکاسی کرتا ہے تو دوسری جانب مربوط انتظامی حکمت عملی کی خامیوں سے غربت، بیماریوں اور جرائم کی شرح میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق صوبہ پنجاب کے مجموعی طور پر 191 شہر ہیں۔