لاہور۔3مارچ (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے ۔
ترجمان کے مطابق گزشتہ روز صوبہ کے وسطی علاقوں میں بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی ۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 06اور زیادہ سے زیادہ 19سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 36فیصد رہا۔
اسی طرح لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 68رہی جبکہ شہر کے دیگر علاقوں فیز8 ایو ی گرین 74،سی ای آر پی آفس78،سید فدا حسین ہائوس 93،ذکی فارمز76،ٹھوکر نیاز بیگ 78اورپاکستان انجینئرنگ سروسزمیں 105ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔