پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔شام یا رات کے و قت مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ لا ہور سمیت بالائی و مشرقی پنجاب کے چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے ۔

لاہور۔10اگست (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔شام یا رات کے و قت مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ لا ہور سمیت بالائی و مشرقی پنجاب کے چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے ۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں مطلع ابرالود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی بارش ہوئی جبکہ دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28 اور زیادہ سے زیادہ 36 سینٹی گریڈ رہا جبکہ ہوا میں نمی کی شرح 59 فیصدریکارڈ کی گئی ۔

اسی طرح لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 142فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس فیز فائیو ڈی ایچ اے میں 112، کنٹو نمنٹ 188، برکی روڈ 153، اے آر سی لاہور 115، ماڈل ٹائون 153، عسکری ٹین90 ،بیدیاں روڈ 107اور علامہ اقبال ٹاون میں 175ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔