لاہور۔22دسمبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ، تاہم شمال مشرقی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاہ ہلکی بارش کا امکان ہے ، دیگر علاقوں میں پر سموگ اورہلکی دھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بعض مقامات پرسموگ اورہلکی دھند چھائی رہی۔
تر جمان کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 08اور زیادہ سے زیادہ 29سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب60 رہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 287فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈ یکس ہائیکنگ اینڈ مونٹینی 457،پاکستان انجینئرنگ سروسز 386،سی ای آر پی356،عسکری ٹین394،پاور زون میں 264جبکہ پولو گراونڈ میں 543 ریکارڈ کیا گیا ۔