29.6 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومقومی خبریںپنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش، پی ڈی ایم اے کا الرٹ...

پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

- Advertisement -

لاہور۔8مئی (اے پی پی):پنجاب کے مختلف اضلاع میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مری، لاہور، نارووال، راولاکوٹ، سیالکوٹ، قصور، گوجرانوالہ اور کوٹلی میں بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے نے کہاکہ بارشوں کا یہ سلسلہ 10 مئی تک جاری رہنے کا امکان ہےجس کے باعث گرمی اور ہیٹ ویو کی شدت میں نمایاں کمی آئے گی۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے کا کنٹرول روم 24 گھنٹے موسمی صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے،شہریوں کو ہدایت ہے کہ وہ بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی ہوئی تاروں سے دور رہیں اور آسمانی بجلی کے خطرے کے پیشِ نظر کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں بلکہ محفوظ مقامات پر قیام کریں۔

- Advertisement -

پی ڈی ایم اے نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ کچے مکانات اور بوسیدہ عمارتوں سے دور رہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں شہری فوری طور پر پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594459

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں