پنجاب ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری و سابق پلیئرمیاں زاہد اقبال انتقال کر گئے

82
پنجاب ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری و سابق پلیئرمیاں زاہد اقبال انتقال کر گئے

سرگودھا۔ 02 مارچ (اے پی پی):پنجاب ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری و پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کھلاڑی میاں زاہد اقبال حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔

مرحوم نے 1984 کے ہاکی ورلڈ کپ سمیت چیمپئنز ٹرافی ،اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ سمیت دیگر بین الاقوامی ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کی

، مرحوم فیسکو (واپڈا) کی ہاکی ٹیم میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں ان کی نماز جنازہ کل پیر کو بعد از نماز ظہر دن دو بجے مرکزی عیدگاہ میں ادا کی جائے گی۔