پنجاب یونیورسٹی،مختلف امتحانات کے داخلہ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری

پنجاب یونیورسٹی

لاہور۔18نومبر (اے پی پی):پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایسوسی ایٹ ڈگری کامرس پارٹ ون اور پارٹ ٹوسیکنڈ اینول امتحانات2023 کے داخلہ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ۔

ترجمان کے مطابق تمام لیٹ کالج اور پرائیویٹ امیدواروں کو مطلع کیا گیا کہ داخلہ فارم صرف آن لائن جمع ہوں گے اور کوئی داخلہ فارم دستی یابذریعہ ڈاک قابل قبول نہیں ہوگا۔ مذکورہ امتحانات کے لیے سنگل فیس کے ساتھ آن لائن داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ یکم دسمبر2023 ہے۔ترجمان کے مطابق اس حوالے سے تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹwww.pu.edu.pk پر بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔