پنجاب یونیورسٹی، ترکیہ کے سو سال اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر سمینار کل ہو گا

135
پنجاب یونیورسٹی، ترکیہ کے سو سال اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر سمینار کل ہو گا

لاہور۔9جنوری (اے پی پی):پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام ترکیہ کے سو سال اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کے حوالے سے خصوصی سمینار (کل) بدھ کو انڈر گریجویٹ بلاک میں ہوگا۔

اس موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان کے مترجم ترکیہ ریڈیو اور ٹیلی ویژن شعبہ اردو کے سربراہ ڈاکٹر فرقان حمیت اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔