لاہور۔15جولائی (اے پی پی):پنجاب یونیورسٹی انڈرگریجوایٹ پروگرامز میں داخلوں کا دوسرا انٹری ٹیسٹ 21جولائی کو ہوگا، جس کے لئے امیدواران کی رول نمبر سلپس ویب سائٹ پر جاری کر دی گئیں ہیں۔ ترجمان کے مطابق امیدواران یونیورسٹی کی ویب سائٹwww.pu.edu.pkسے رول نمبر سلپس ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں۔