پنجاب یونیورسٹی طلبا کا اعزاز

Punjab University
Punjab University

لاہور۔17مارچ (اے پی پی)::پنجاب یونیورسٹی کے طلبا نے یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے زیر اہتمام یو سی پی ٹاکرا24 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور رنر اپ ٹرافی اور پانچ لاکھ روپے نقد انعام اپنے نام کر لیا۔دوسری طرف پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کی رابعہ ذیشان نے ایم او کالج کے زیر اہتمام آل پاکستان فیض احمد فیض تقریری مقابلوں میں رنر اپ ٹرافی جیت لی۔ ڈائریکٹر شعبہ امور طلبہ ڈاکٹر محمدعلی کلاسرا نے کامیابی حاصل کرنے پر طلباطالبات کو مبارک باد پیش کی۔