پنجاب یونیورسٹی لائبریری میں درس قرآن

Punjab University
Punjab University

لاہور۔16مارچ (اے پی پی):پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام سالانہ درس قرآن سیریز کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ اس موقع پر چیئرمین شعبہ عربی پروفیسر ڈاکٹر حامد اشرف ہمدانی، لائبریرینز، ملازمین،طلبا وطالبات نے شرکت کی۔ پروفیسرڈاکٹر حامد اشرف ہمدانی نے رمضان المبارک کی اہمیت اور اس ماہ مقدس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے پر سیر حاصل بات چیت کی۔

ڈاکٹرمحمد ہارون عثمانی نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی لائبریری میں منعقدہ تقریب کامقصدمل کر رمضان کے آغاز کا جشن منانا ہے۔ ڈاکٹرہارون عثمانی اور سیف الرحمان عتیق نے پروفیسرڈاکٹرحامد اشرف ہمدانی کی بصیرت انگیز گفتگو اور پروگرام میں شریک حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ پنجاب یونیورسٹی لائبریری اسلامی اصولوں اور تعلیمات کے فروغ کیلئے سالانہ پلیٹ فارم کی فراہمی کے عزم پر ثابت قدم ہے۔ شرکا نے بہترین تقریب کے انعقاد پر پنجاب یونیورسٹی لائبریری کی کاوشوں کو سراہا۔