پنجاب یونیورسٹی نے ایسو سی ایٹ ڈگری کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کر دی

152
Punjab University

لاہور۔1فروری (اے پی پی):پنجاب یونیورسٹی نے ایسو سی ایٹ ڈگری کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کر دی ۔ ترجمان کے مطابق پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس، سائنس اور کامرس پارٹ ون اورپارٹ ٹوسالانہ امتحان کے ریگولر،پرائیوٹ، لیٹ کالج، امپروو ڈویژن، اضافی مضامین اور سپیشل کیٹگریز کے امیدواروں کیلئے داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کی تاریخوں میں توسیع کا شیڈول جاری کردیا۔

شیڈول کے مطابق ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس، سائنس اور کامرس پارٹ ون اورپارٹ ٹوسالانہ اامتحان کے ریگولر،پرائیوٹ، لیٹ کالج، امپروو ڈویژن،اضافی مضامین اور سپیشل کیٹگریز میں شرکت کرنے والے امیدواروں کیلئے سنگل فیس کے ساتھ اب داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ14فروری کر دی گئی ہے۔تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pkپر دستیاب ہیں۔