پنجاب یونیورسٹی نے دس سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

157
پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف سوش اینڈ کلچرل سٹڈیز کے زیر اہتمام گریجویٹ کانفرنس کا انعقاد

لاہور۔14جنوری (اے پی پی):پنجاب یونیورسٹی نے دس سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں۔

پنجاب یونیورسٹی نے محمد اسلم خان ولد شاد محمد کواسلامک سٹڈیز،محمد جاوید اقبال ولد محمد راشد غیاث کوذولوجی، قمر النسا دختر محمد ساجد اقبال کوفلاسفی،طاہرہ یاسمین دختر احمد دین کو کیمسٹری

،گوہر اقبال ولد چوہدری محمد نذیر کو فارسی، ماجد حسین ولد عبدالرزاق کو پنجابی، ثمرہ کوثر دختر امان اللہ کو مالیکیولربائیولوجی،

ناصر علی ولدشیرعلی کوساتھ ایشین سٹڈیز (سپیشلائزیشن ان انٹرنیشنل ریلیشنز)،شازیہ اشرف دختر محمد اشرف کو باٹنی اورمدثرہ ارشد دختر ارشد جمیل کھوکھر کو پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں۔