29.9 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںپنجاب یونیورسٹی و کراپ ڈیفنڈرزکینیڈا کے درمیان زرعی تحقیق کو فروغ دینے...

پنجاب یونیورسٹی و کراپ ڈیفنڈرزکینیڈا کے درمیان زرعی تحقیق کو فروغ دینے کا معاہدہ طے پا گیا

- Advertisement -

لاہور۔17اپریل (اے پی پی):پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اور کراپ ڈیفنڈرز لمیٹڈ کینیڈاکے درمیان زرعی تحقیق کو فروغ دینے کا معاہدہ طے پا گیا۔ترجمان کے مطابق اس سلسلہ میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی، ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچرل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم حیدر، چیئر مین ڈیپارٹمنٹ آف اینٹامولوجی پروفیسر ڈاکٹر شہباز احمد، فوکل پرسن کراپ ڈیفنڈرز (کینیڈا) ڈاکٹر مجاہد منظور (اینٹامولوجسٹ)، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز پروفیسر ڈاکٹر یامینہ سلمان،جاوید انور (سی ڈی ایل فنانشل افیئرز)و دیگرنے شرکت کی۔

معاہدے کے مطابق کراپ ڈیفنڈرز پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی آف ایگریکلچرل سائنسز کے طلبہ کو ان کی تحقیق کے انعقاد اور اشاعت میں معاونت کرے گی۔ کراپ ڈیفنڈرزکے پیشہ ور افراد متعلقہ ورکشاپس، قومی اور بین الاقوامی کانفرنسوں میں شرکت کریں گے جن میں اینٹومولوجیکل/بائیولوجیکل ریسرچ شامل ہے۔

- Advertisement -

اسی طرح سمپوزیا، ورکشاپس اور سرحدوں کے پار بین الاقوامی کانفرنسز میں سرکردہ ماہرین سمیت محققین کے ساتھ نیٹ ورکنگ کی سہولت سے مستقبل کی تحقیق اور فنڈنگ کے دروازے کھلیں گے۔ اس اقدام کا مقصد پیشہ ورانہ ترقی کی حمایت کرنا، تعاون کو فروغ اور تحقیق کے مواقعوں کو بڑھانا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583521

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں