پنجاب یونیورسٹی کا133 واں جلسہ عطائے اسناد 14مئی کو ہوگا

پنجاب یونیورسٹی کا133 واں جلسہ عطائے اسناد 14مئی کو ہوگا

لاہور۔22اپریل (اے پی پی):پنجاب یونیورسٹی کا133 واں جلسہ عطائے اسناد 14مئی بروز منگل کو منعقد ہوگا۔ اس سلسلہ میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا،جس میں تمام انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں رجسٹرار ڈاکٹر احمد اسلام،مختلف فیکلٹیز کے ڈینز اور کانووکیشن کوآرڈینیشن کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس کو یونیورسٹی کے 133ویں جلسہ عطائے اسناد کے کامیاب انعقاد کے لیے کیے جانے والے مختلف اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود نے عہدیداران کوجلسہ عطائے اسناد کے بہترین انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔