پنجاب یونیورسٹی کتاب میلے میں 1 لاکھ 45 ہزار کتب کی ریکارڈ فروخت

Punjab University

لاہور۔10مارچ (اے پی پی):پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کے زیر اہتمام تین روزہ کتاب میلے میں 1 لاکھ 45 ہزار کتب کی ریکارڈ فروخت ہوئی۔

اپنے بیان میں وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ کتب کی ریکارڈ فروخت آج بھی تمام طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کتابوں سے محبت کو ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کتب کی ریکارڈ فروخت سے ثابت ہوتا ہے کہ عوام کو ایسے مواقع فراہم کرنا کس قدر اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کتاب میلے میں پبلشرز نے 50 فیصد سے بھی ذیادہ رعائیت دی۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کسی قوم کی ترقی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں رواداری اور برداشت کا کلچر پروان چڑھانے کے لئے کتاب کلچر کا فروغ ضروری ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کے زیر اہتمام کتاب میلہ اب باقاعدگی سے منعقد ہوا کرے گا۔