لاہور۔19فروری (اے پی پی):پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام پاکستان کا سب سے بڑا تین روزہ کتاب میلہ 20 فروری بروز جمعرات صبح10بجے ادارہ تعلیم و تحقیق کے کوریڈور میں سجے گا
جس میں صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خان، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی و دیگر شرکت کریں گے۔
رواں برس تین روزہ کتاب میلہ میں 100سے زائد قومی و بین الاقوامی شہرت یافتہ پبلشرز مختلف موضوعات پر مبنی کتب کے سٹالز لگائیں گے۔