پنڈی بھٹیا ں میں موٹر وے پر شدید دھند کے باعث 15گاڑیاں ٹکراگئیں

199

اسلام آباد ۔ 3 نومبر (اے پی پی) پنڈی بھٹیا ں میں موٹر وے پر شدید دھند کے باعث 15گاڑیاں ٹکرانے کے نتیجہ میں 10افرادجاں بحق اور 70 زخمی ہوگئے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق جمعرات کی صبح پنڈی بھٹیاں میں موٹروے پر سکھی کے قریب شدید دھند کے باعث 15 مسافر گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں کے نتیجہ میں 10افرادجاں بحق اور 70 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کر دیا ہے ۔