پنڈی گھیب میں ٹرانسفامر کوائلز چوری کرنے والا ملزم گرفتار

100
اٹک پولیس نے زمین فروخت کرنے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیانے والا نوسرباز ملزم گرفتار کر لیا

اٹک۔ 18 فروری (اے پی پی):اٹک کی تحصیل پنڈی گھیب میں ٹرانسفامر کوائلز چوری کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ڈی او آئیسکو سب ڈویژن پنڈی گھیب نے تھانہ پنڈی گھیب میں تحریری درخواست دی کی کہ ڈھوک قاضی آباد میں نامعلوم چوروں نے ٹرانسفارمر اتار کر کوائلز چوری کر لیں جس سے متعلقہ ایریا میں بجلی بند ہو گئی

جس پر تھانہ پنڈی گھیب پولیس نے مقدمہ درج کر کے ٹرانسفارمر کوائلز چوری کرنے والے ملزم محمد اکبر ولد سید اکبر ساکن سوجھنڈا تحصیل و ضلع اٹک کو گرفتار کر لیا ،جس سے مزید تفیش جاری ہے۔