اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ قوم جانتی ہے کہ شوگر مافیا کا سب سے بڑا سرغنہ شریف خاندان ہے، عمران خان کی سیاست غریب عوام کےلئے ہے۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ شوگر مافیا کا سب سے بڑا سرغنہ شریف خاندان ہے، انہوں نے سیاست کو …
پوری قوم جانتی ہے کہ شوگر مافیا کا سب سے بڑا سرغنہ شریف خاندان ہے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ قوم جانتی ہے کہ شوگر مافیا کا سب سے بڑا سرغنہ شریف خاندان ہے، عمران خان کی سیاست غریب عوام کےلئے ہے۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ شوگر مافیا کا سب سے بڑا سرغنہ شریف خاندان ہے، انہوں نے سیاست کو کاروبار کےلئے استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ دولت کی ہوس ان کی سیاست کا محور رہا جس کےلئے انہوں نے اداروں کا بےدردی سے استعمال کیا۔ شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی سیاست غریب عوام کے حقوق کےلئے ہے، شریف مافیا نے ہمیشہ عوام کا استحصال کیا۔








