پولٹری و لائیو سٹاک اور اس کی مصنوعات بارے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات بے بنیاد ہیں، ماہرین لائیو سٹاک

اسلام آباد ۔ 8 جون (اے پی پی) لائیو سٹاک کے شعبہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ پولٹری و لائیو سٹاک اور اس کی مصنوعات کووڈ۔19 سے مکمل طور پر محفوظ ہیں، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی چیزیں اور اطلاعات بے بنیاد ہیں۔ پولٹری اور لائیو سٹاک کی مصنوعات کا کورونا وائر س سے کوئی تعلق نہیں، یہ مصنوعات نہ تو وائرس سے متاثر ہیں اور نہ ہی …

اسلام آباد ۔ 8 جون (اے پی پی) لائیو سٹاک کے شعبہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ پولٹری و لائیو سٹاک اور اس کی مصنوعات کووڈ۔19 سے مکمل طور پر محفوظ ہیں، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی چیزیں اور اطلاعات بے بنیاد ہیں۔ پولٹری اور لائیو سٹاک کی مصنوعات کا کورونا وائر س سے کوئی تعلق نہیں، یہ مصنوعات نہ تو وائرس سے متاثر ہیں اور نہ ہی کووڈ۔19 کا سبب بننے والے وائرس کے پھیلاﺅ میں معاون اور نہ ہی اس کا ذریعہ ہیںَ یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز (یو وی اے ایس) کے وائس چانسلر پروفسیر نسیم احمد نے سوشل میڈیا پر پولٹری مصنوعات کا کووڈ۔19 کا سبب بننے کی خبروں اور اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ لائیو سٹاک اور پولٹری کی مصنوعات کورونا وائرس سے مکمل محفوط ہیں اور ان کا کووڈ۔19 سے کوئی تعلق نہیںہے۔ ادھر یونیورسٹی کے ترجمان پروفسیر طاہر یعقوب نے اس حوالے سے کہا ہے کہ دنیا بھر میں سائنسی تحقیق کی بنیاد پر کہا گیا ہے کہ پولٹری مصنوات نہ تو وائرس سے متاثرہ ہیں اور نہ ہی اس کے پھیلاﺅ کا سبب بنتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولٹری کی صنعت ملک میں 1.5 ملین سے زیادہ افراد کو روزگار فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹا پروپیگنڈا لوگوں کے ذہن بدلنے کی کوشش ہے ۔ یو وی اے ایس کے شعبہ پولٹری پروڈکشن کے چیئرمین ڈاکٹر اطہر محمود نے بھی پولٹری میں وائرس کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس کا کووڈ۔19 سے تعلق بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولٹری کا گوشت پروٹین کے حصول کا ایک اہم ذریعہ ہے جو سستے ترین نرخوں پر دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے یونیورسٹی کی خصوصی ٹرانسمیشن میں مختلف شعبوں کے ماہرین نے عوام کے سوالات اور خدشات پر تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یو وی اے ایس ویٹرنری کے حوالے سے غلط خبروں کی ہمیشہ تردید کرتی ہے اور کووڈ۔19 کی وباءکے دوران بھی غلط معلومات پھیلانے کے عمل کی حوصلہ شکنی کرتی ہے۔ انہوں نے پاکستانی عوام پر زور دیا کہ وہ انٹرنیٹ پر یو وی اے ایس کے ماہرین کی آراءپر مشتمل ویڈیوز دیکھ کر حقائق سے آگاہی حاصل کریں ۔ پروفیسر نسیم احمد نے اس حوالے سے کہا کہ یونیورسٹی کی انتظامیہ کووڈ۔19 کے خلاف مشترکہ قومی جدوجہد میں بھرپور پر اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو وی اے ایس کی نئی بائیو سیفٹی لیول۔3 لیبارٹری7 اپریل 2020ءسے مکمل طور پر فعال ہے جہاں پرمحکمہ صحت پنجاب کے اشتراک کار سے اب تک کووڈ۔19 کے 7 ہزار سے زیادہ مشتبہ انسانی سیمپلز کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ وائس چانسلر نے کہا کہ یونیورسٹی کی تحقیقاتی ٹیم نہ صرف کورونا وائرس کی تشخیص میںمصروف ہے بلکہ ذاتی تحفظ کے آلات (پی پی ایز) کی محفوط اور معیاری پیداوار کے فروغ میں بھی کردار ادا کر رہی ہے۔