ٹوکیو۔ 3 ستمبر (اے پی پی)جاپان کے حکام نے کہا ہے کہ قومی پولیس ایجنسی 2020ء میں اپنا پہلا خصوصی دستہ اوکیناوا میں متعین کرے گی جو ملکی سرحدوں کے نزدیک واقع دوردراز جزائر میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والوں پر قابو پانے کا کام انجام دے گی۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اوکیناوا کے محکمہ پولیس میں ایسا ایک ٹاسک فورس قائم کی جائے گی جو سب …
پولیس اوکیناوا جزائر میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والوں سے نمٹے گی، جاپان

مزید خبریں
ٹوکیو۔ 3 ستمبر (اے پی پی)جاپان کے حکام نے کہا ہے کہ قومی پولیس ایجنسی 2020ء میں اپنا پہلا خصوصی دستہ اوکیناوا میں متعین کرے گی جو ملکی سرحدوں کے نزدیک واقع دوردراز جزائر میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والوں پر قابو پانے کا کام انجام دے گی۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اوکیناوا کے محکمہ پولیس میں ایسا ایک ٹاسک فورس قائم کی جائے گی جو سب مشین گنوں اور دیگر دفاعی آلات سے لیس ہو گی اور اوکیناوا جزائر میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والوں سے نمٹے گی۔ حکومت جاپان اپنے اس موقف پر قائم ہے کہ جزائر سرزمین جاپان کا حصہ ہیں جبکہ چین اور تائیوان ان کی ملکیت کے دعویدار ہیں۔جاپان کی سیلف ڈیفنس فورسز اور کوسٹ گارڈز نے پہلے ہی ان جزائر کے گرد گشت بڑھا دیا ہے۔ واضح رہے کہ جاپانی پولیس کا قومی ادارہ، پولیس افسران کی تعداد بڑھانے اور اوکیناوا کی پولیس میں نئے اور بڑے ہیلی کاپٹر تعینات کرنے کے لیے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں رقم مختص کروانے کی کوشش کر رہا ہے۔








