صحبت پور۔ 02 دسمبر (اے پی پی):ضلع پولیس صحبت پور کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پولیس تھانہ شہید ملک محمد علی کی کاروائی مطلوب ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان و ڈی آئی جی نصیر آباد رینج ایاز احمد بلوچ کی خصوصی ہدایات پر ایس پی صحبت پور محمد یوسف بھنگر کے احکامات پر عملدرآمدکرتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل صحبت پور عابد علی بگٹی کی زیرنگرانی میں انسپکٹر لطف علی کھوسہ ایس ایچ او پولیس تھانہ شہید ملک محمد علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرکے مطلوب روپوش ملزم سبزل ولد میر دوست قوم جکھرانی ساکن بیرون پٹ فیڈر کینال کو حسب ضابطہ گرفتارکرلیا جبکہ اسی طرح پولیس تھانہ شہید ملک محمد علی کی دوسری کارواٸی میں تین مقدمات میں مطلوب روپوش ملزم عرض محمد ولد غلام محمد قوم مینگل ساکن ڈیرہ مراد جمالی کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔