پولیس تھانہ صحبت پور اور سی آئی اے پولیس کی مشترکہ کارروائی میں منشیات فروش ملزم گرفتار ،چرس برآمد

162
وزیر خوراک اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں ڈیری سیفٹی ٹیموں کی علی الصبح ناکہ بندی،10ہزار لٹرتیارجعلی دودھ تلف ، 3 ملزمان گرفتار
وزیر خوراک اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں ڈیری سیفٹی ٹیموں کی علی الصبح ناکہ بندی،10ہزار لٹرتیارجعلی دودھ تلف ، 3 ملزمان گرفتار

صحبت پور۔ 05 جون (اے پی پی):پولیس تھانہ صحبت پور اور سی آئی اے پولیس کی مشترکہ کاروائی میں منشیات فروش ملزم کو گرفتار کرکے چرس برآمد کر لی گئی ۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان و ڈی آئی جی نصیر آباد رینج محمد سلیم لہڑی کی خصوصی ہدایات پر ایس پی صحبت پور غلام حسین باجوئی کے احکامات پر عملدرآمدکرتے ہوئے ایس ایچ او پولیس تھانہ صحبت پور مولاداد کنرانی اور سی آئی اے انجارچ علی رضا کھوسہ نے مخبر خاص کی خفیہ اطلاع پر اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے کنرانی محلہ جھونپڑی سے منشیات فروش مسمی بشیر احمد شیخ ولد نصیر شیخ کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 510 گرام پختہ چرس برآمد کر لی

جو کہ گرفتار شدہ ملزم نے بیچنے کی نیت سے خرید کر رکھی تھی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی۔