پولیس تھانہ کہوٹہ نےبھون، لونہ روڈ پر ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کوگرفتار کر لیا

73

کہوٹہ۔ 06 مارچ (اے پی پی):پولیس تھانہ کہوٹہ نےبھون، لونہ روڈ پر ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کوگرفتار کر لیا،باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں ۔

سی پی اور راولپنڈی کی خصوصی ہدایت پر اور ڈی ایس پی کہوٹہ کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ عزیز اسلم نیاز ی نے اے ایس آئی رستم علی اور چھاپہ مار ٹیم کے ہمراہ شب و روز محنت کر کے بھون، لونہ روڈ پر ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان ہمایوں سعید اور عمرانصر کو گرفتار کر لیا

جبکہ دیگرملزمان کی گرفتاری کے لیے کاروائی تیز کر دی، اہلیان علاقہ نے پولیس تھانہ کہوٹہ کی کارکر دگی کو شاندار الفاظ میں سراہا ہے۔