چیچہ وطنی۔ 22 دسمبر (اے پی پی):چیچہ وطنی کے مضافاتی گاؤں میں پولیس سب انسپکٹر کے نام پر رشوت لینے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق گاؤں27،چودہ ایل میں بابر حسین اور جعفر حسین کے مابین پلاٹ کے قبضہ کا تنازعہ چل رہا تھااور کیس تھانہ شاہکوٹ کے سب انسپکٹر محمد اقبال کے پاس زیر تفتیش تھا۔
اس دوران ملزمان مشتاق جٹ اور عبدالغفار کھچی نے مدعی بابرحسین سے پلاٹ کا قبضہ دلانے کے عوض تفتیشی پولیس آفیسر محمداقبال کے نام پر50ہزار روپے رشوت وصول کی۔پولیس نے دونوں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔