پولیس سہولت مرکز بالاکوٹ میں شہریوں کو پولیس خدمات کی فراہمی جاری

پولیس سہولت مرکز بالاکوٹ میں شہریوں کو ایک ہی چھت تلے کریکٹر سرٹیفکیٹ، پولیس کلیئرنس، کرایہ دار رجسٹریشن، گمشدہ دستاویزات کی رپورٹ سمیت متعدد پولیس خدمات کی فراہمی جاری ہے

مانسہرہ۔ 24 جولائی (اے پی پی):پولیس سہولت مرکز بالاکوٹ میں شہریوں کو ایک ہی چھت تلے کریکٹر سرٹیفکیٹ، پولیس کلیئرنس، کرایہ دار رجسٹریشن، گمشدہ دستاویزات کی رپورٹ سمیت متعدد پولیس خدمات کی فراہمی جاری ہے۔

مانسہرہ پولیس کے مطابق بالاکوٹ اور گرد و نواح کے شہریوں نے پولیس سہولت مرکز کے قیام پر انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس اقدام کو عوام دوست پولیسنگ کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ اس سہولت مرکز کے قیام سے انہیں بروقت، آسان اور معیاری پولیس خدمات اپنے علاقے میں ہی میسر آ گئی ہیں، جس سے وقت، اخراجات اور غیر ضروری دفتری چکروں میں نمایاں کمی آئی ہے۔