سرگودھا ۔ 16 جون (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر پولیس لائنز سرگودھا میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ جنرل پریڈ میں پولیس، ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس،ایس پی یو اور لیڈیز فورس کے دستوں نے شرکت کی۔ جنرل پریڈ میں شرکت کرنے والے پولیس افسران اور جوانوں نے دستوں کی شکل میں باری باری سلامی دی۔
ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر فضل قادر نے پریڈ کا معائنہ کیا اور سلامی لی۔ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر فضل قادر نے کہا کہ جنرل پریڈ کا مقصد فٹنس کے معیار کو بہتر بنانا ہے، جنرل پریڈ سے نظم وضبط قائم رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس کے احکامات کی روشنی میں جنرل پریڈ کا سلسلہ جاری رہے گا۔