پولیس لائنز ملتان میں ریپ کیسز کی روک تھام اور موثر تفتیش کے حوالے سے تربیتی سیمینار کا انعقاد

89

ملتان۔ 15 جنوری (اے پی پی):پولیس لائنز ملتان میں ریپ کیسز کی روک تھام اور مؤثر تفتیش کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کا مقصد تفتیشی افسران کو جدید تفتیشی تکنیکوں سے آگاہ کرنا، قانونی تقاضوں کو سمجھنا اور کیس کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش کے عمل کو بہتر بنانا تھا۔ایس ایس پی انویسٹیگیشن رانا محمد اشرف نے تفتیش کے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی، فارنزک سپورٹ

متاثرہ افراد کے حقوق کا تحفظ اور حساس و مؤثر قانونی کارروائی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن رانا محمد اشرف نے زور دیا کہ اینٹی ریپ کیسز کی تفتیش کے دوران سب سے زیادہ توجہ شواہد کے تحفظ پر دی جائے تاکہ کیس عدالت میں مضبوط بنیادوں پر پیش کیا جا سکے۔انہوں نے تفتیشی افسران کو ہدایت کی کہ متاثرہ افراد کے ساتھ ہمدردانہ رویہ اختیار کیا جائے اور ان کے حقوق کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے۔