22.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںپولیس لائن سیالکوٹ میں جنرل پریڈ کا انعقاد،پولیس کے چاک و چوبند...

پولیس لائن سیالکوٹ میں جنرل پریڈ کا انعقاد،پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی

- Advertisement -

سیالکوٹ۔ 03 فروری (اے پی پی):پولیس لائن سیالکوٹ میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا،پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ترجمان سیالکوٹ پولیس محمد وقاص کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کے مطابق پولیس لائن سیالکوٹ میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا،پریڈ میں ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس اور لیڈی پولیس کے دستوں نے شرکت کی۔

ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے پریڈ کا معائنہ کیا اور سلامی لی،دستوں نے مقررہ ترتیب کے مطابق مارچ کیا اور اپنی کارکردگی پیش کی۔جنرل پریڈ کے انعقاد کا مقصد فورس کے نظم و ضبط، جسمانی تیاری اور پیشہ ورانہ معیار کو بہتر بنانا تھا۔ ڈی پی او فیصل شہزاد نے پریڈ کے دوران اہلکاروں کے ٹرن آؤٹ اور پریڈ کی ترتیب کا بھی جائزہ لیا۔ ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا کہ سیالکوٹ پولیس عوامی خدمت اور امن و امان کے قیام کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=555189

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں